رملہ،25؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اسرائیلی جیل میں بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی صحافی کی حالت تشویشناک ہے۔القیق مسلسل 20 روز بھوک ہڑتال پر ہیں۔ اس کا وزن تیزی سے کم ہو رہا ہے اور اس کا اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا اور بیٹھنا بھی ممکن نہیں رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسیر نے خون کی قے شروع کردی ہے۔ اسیر صحافی محمد اسامہ القیق کے وکیل خالد زبارقہ نے بتایا کہ القیق کو جیل میں وہیل چیئر فراہم کی گئی ہے کیونکہ اس کا اپنے سہارے پر کھڑا ہونا اور بیٹھنا ممکن نہیں رہاہے۔ وکیل نے بتایا کہ القیق زیادہ تربے ہوش رہنے لگے ہیں اور گذشتہ روز متعدد مرتبہ اسے قے بھی ہوتی رہی ہے۔الزبارقہ نے بتایا کہ القیق کوالرملہ جیل کے اسپتال سے الجلمہ جیل منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے خون کی قے بھی ہو رہی ہے۔ اس کے سر میں شدید تکلیف ہے اور وزن مسلسل کم ہوتاجا رہاہے۔ اسیر القیق کے وکیل کا کہنا ہے کہ اگر اس کیموکل کی بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سنجیدہ کوشش نہ کی گئی تو اس کی زندگی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔